تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:33

دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیں گے،اسلم رئیسانی

اے آر وائی - وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادیئے جائیں گے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو سرحد پار بھیج دیں گے۔



کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح کےاجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیاں ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے سنجیدہ ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں غیر قانونی طو ر پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سرحد پار بھیجا جائے گا۔



اجلاس میں قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے حکام پر مشتمل مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا اور طے کیا گیا کہ پولیس ،ایف سی اور لیویزدہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.