8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:13
حیدرآباد:قاسم آبادمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک
اے آر وائی - حیدرآباد کےعلاقےقاسم آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔ چھ مسلح ڈاکو ایک اسٹیٹ ایجنسی میں داخل ہوگئے اور دوکان میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا تاہم مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 28 سالہ ماجد کو ہلاک جبکہ زاہد علی کو شدید زخمی کردیا.
واقعہ کے بعد قاسم آباد کے مکینوں اور تاجروں میں اشتعال پھیل گیا، تاجروں کا کہنا ہے کہ قاسم آباد کی عوام ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے اور پولیس امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی۔