8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:31
چینیوٹ:پولیس تشدد سے نوجوان شاعر ہلاک ،علاقہ مکینوں کااحتجاج
اے آر وائی - چینیوٹ میں پولیس کی حراست میں نوجوان شاعر کی ہلاکت پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ علاقہ مکین تھانہ بھوانہ کی دیوار گراکر احاطے میں داخل ہوگئے اور پولیس کےخلاف شدید نعرےبازی کی۔
مقتول کی ہلاکت چینیوٹ میں تھانہ لنگرانہ میں ہوئی۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے وحشیانہ تشدد کرکے مقامی شاعر انور سحر کو ابدی نیند سلادیا ۔ انور سحر کو قتل کے ایک مقدمے میں شبہے کے تحت پولیس نے حراست میں لیا تھا اور تفتیش کے دوران ان کو کرنٹ لگایا گیا جس کےباعث موت واقع ہوگئی ۔
ڈی پی او چینیوٹ کےحکم پر ایس ایچ او لنگرانہ سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی اسپتال پہنچادیاگیا۔