8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:40
لاہور:عمرقید کی سزاپانے والے مجرم کی کلاس فیلو سے شادی
اے آر وائی - چھ سال پہلے عمر قید کی سزا پانے والے مجرم نے لاہور کی عدالت میں اپنی کلاس فیلو سے پسند کی شادی کر لی۔ مزنگ کے رہائشی زوہیب کو پولیس مقابلے کے جرم میں چھ سال پہلے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
آج ضلع کچہری میں مجرم زوہیب اطہر اور اس کی کلاس فیلو عاصمہ ریاض کی شادی ہو گئی۔ اس موقع پر لڑکے اور لڑکی کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ نکاح کے بعد لاہور کی ضلع کچہری میں چھوہارے بھی تقسیم کئے گئے۔