8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:51
پارلیمنٹ میں داخل ہونیوالا مشکوک شخص گرفتار
اے آر وائی - تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ایم این اے بن کرپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونےوالے مشکوک شخص کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق مدثر شہزاد نامی نوجوان جس کاتعلق فیصل آباد سے ہے اس نے سکیورٹی چیک پوسٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جانے کی کوشش کی۔
سکیورٹی عملے نے شناخت طلب کی تو اس نے کہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہے شک پڑنے پرملزم کوروک دیاگیا اورملزم نے پوچھ گچھ پربتایا کہ وہ شیخ رشید سے ملنا چاہتا تھا اس لئے جھوٹ بول کراندرجارہاتھا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔