8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:32
ریلوے بوگی سے کروڑوں کا تانبہ چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار
اے آر وائی - ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشن سے تانبے سے بھری کڑوروں روپے مالیت کی بوگی غائب کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی پولیس ریلوے منیر احمد چشتی کے مطابق ملزمان ریلوے کے ملازم ہیں اور وہ کھاریاں ریلوے اسٹیشن پر تعینات تھے گرفتار ملزمان کی شناخت پر دیگر ملزمان کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار ے جا رہے ہیں اور جلدبقیہ ملزمان بھی گرفتار کر لیں گے۔