9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:51
کراچی:کباڑی مارکیٹ سےتاجراغوا،دکانداروں کاحتجاج
اے آر وائی - کراچی کی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ سے دو تاجروں کو ایمبولینس میں اغواء کر لیا گیا ۔ واقعہ کےخلاف دکانداروں نےسڑک بلاک کرکے ٹائر نذرآتش کیے اوراحتجاج کیا۔
کباڑی مارکیٹ کے عینی شاہدین کے مطابق نماز جمعہ بعد مارکیٹ کھلنے کے دوران دو تاجروں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔کباڑی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر زاہد دہلوی نے بتایا کہ ایک فلاحی ادارے کی دو ایمبولینس مارکیٹ میں آئیں اور ایک دکا ندار کو دکان کو دکان کھولتے ہوئے اغواء کر کے لے گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک دکاندار کو اغواء کیا گیا ہے اورگزشتہ روز بھی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے دکانین بند کرا دی تھیں ۔ تاجر کے اغواء کے خلاف دکانداروں نے غنی چورنگی اور پنکھا ہوٹل پرٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اغوا ہونے والے تاجر کو فوری بازیاب کرائے بصورت دیگرغیر معینہ مدت کے لیے مارکیٹ کو بند کر دیا جائے گا ۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ابھی بھی دھمکیاں موصول ہو تی ہیں اور سیکیورٹی نہ ہونے سے تاجر وں میں خوف و ہراس پا یا جاتا ہے۔