9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:34
کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 51ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران اکیاون ملزمو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسٹ رینج کے نو تھانوں کی کارروائی کے دوران چوبیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جس میں نو ڈکیت، دس مفرور و اشتہاری، اور منشیا ت فروش شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ساؤتھ رینج کے گیارہ تھانوں کی کارروائی کے دوران ستائیس ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے کلاشنکوف، رپیٹر سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزموں میں ڈکیت، منشیات فروش اوردیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔