تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:42

کراچی میں ڈبل سواری پرعائد پابندی اٹھالی گئی

اے آر وائی - سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل سواری پرعائد پابندی اٹھادی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرد یاہے ۔



صوبائی وزیر داخلہ نے موٹر سائیکل پرسے پابندی اٹھانے کا اعلان امن وامان کی صورتحال پر بہتری آنے اور عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی تین ماہ قبل عائد کی گئی تھی صرف کی عید کی تعطیلات کے دوران پانچ روز کیلئے یہ پابندی اٹھائی گئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.