11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:23
کراچی : سرچ آپریشن میں سو سے زاہد گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقوں لیاری، کیماڑی ، لانڈھی ، ہزارہ کالونی اور اقبال سینٹر میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔
پولیس نے ایم اے جناح روڈ پراقبال پلازہ میں آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ۔ جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔ دوسری جانب لیاری کے علاقوں سنگو لین ، گلبہار کے علاقے ہزارہ کالونی ، کیماڑی میں جیکسن کے علاقے اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں بھی رینجرزاورپولیس نے آپریشن کیا ۔