11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:10
کراچی میں ڈینگی کے دو مریض دم توڑ گئے
اے آر وائی - کراچی میں بھی ڈینگی وائرس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید چار نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح سندھ میں ڈینگی کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسوں کی مجموعی تعداد ایک سو ستاسی ہوچکی ہے۔
ڈینگی سرویلینس سیل کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے دو ہلاکتوں کے بعد صورت حال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ سول اسپتال کراچی اور عباسی شہید اسپتال سمیت سندھ بھر کے ضلعی اسپتالوں میں آسولیشن وراڈ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈینگی سرویلینس سیل نے شہریوں کو ہدایت کی بخار کی صورت میں فوری طور مستند معالج سے فوری رجوع کریں۔