تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:20

سکھر: ہاپسٹل کی چھت گرگئی مریضوں میں خوف حراس

اے آر وائی - جی ایم سی اسپتال کے دل کے وارڈ کی چھت اچانک گرگئی دو مریضوں سمیت چھ افراد بال بال بچ گئے۔ وارڈ میں زیر علاج مریضوں میں شدید خوف حراس۔



جی ایم سی اسپتال سکھر میں قائم امراض قلب کے وارڈ کے مرکزی ھال کی چھت خاستہ حالی کی باعث اچانک گرگئی جس سے وارڈ میں موجود مریضوں اور اسپتال ملازمین بال بال بچ گئے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود چھت کے ملبے کی صفائی کے علاوہ کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے۔ جس کے باعث وارڈ میں موجود مریضوں میں شدید خوف حراس پایا جاتا ہے۔ جبکہ امراض قلب کے وارڈ کی تمام خاستہ حال چھت کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.