تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:28

برآمداسلحہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کاہے،سنی تحریک

اے آر وائی - سنی تحریک کے رہنما شکیل قادری نے کہاہے کہ تحریک کے مرکز پرآپریشن کے دوران برآمدہونیوالااسلحہ اوروردیاں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قائدین کوفراہم کیئے جانے والے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ہیں ۔



کراچی میں سنی تحریک کے مرکزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ ہم بھتہ خوروں ،جرائم پیشہ افراد اورٹارگٹ کلرزکے خلاف ایسے آپریشن کی حمایت کرتےہیں جسمیں رینجرزاورپولیس کے پاس مکمل معلومات موجودہوں۔شکیل قادری کاکہناتھاکہ آپریشن کے مرکز سے اسلحہ برآمدہونےکا تاثر دینا قابل مذمت ہے۔



انہوں نے کہاکہ ملک میں شرپسندعناصر کیخلاف کارروائی کیلئے چیف جسٹس قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کواحکامات جاری کریں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کوروکنے کیلئے کوئی فیصلہ کرتی ہے اور اس پرحکومت عملدرآمدنہ کرے توایسے سوموٹوایکشن سے کوئی فائدہ نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہرمیں بدامنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس کی فریق اس لیئے نہیں بنے کہ سپریم کورٹ کوسیاسی اکھاڑہ نہیں بناناچاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.