11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:51
لاہور :انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ کی اول پوزیشن تبدیلی
اے آر وائی - بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ کی اول پوزیشن تبدیل کر دی ہے۔
بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر اکرم کاشمیری نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج منصورہ کی طالبہ سارہ عباس کے نمبروں میں کمپیوٹر کی غلطی کی وجہ سے ایجوکیشن مضمون کے نمبر 93کے بجائے 29 پوسٹ ہوئے جس کی درستگی کر دی گئی ہے لہذا امیدوارہ کے کل نمبرز 955ہوگئے ہیں اور وہ پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہری ہیں۔
چیئرمین بورڈ نے سارہ عباس کو گولڈ میڈل ،بیس ہزار روپے کیش پرائز اور تعریفی سند سے نوازا۔ پریس کانفرنس کے دوران بورڈ چیئرمین نے کمپیوٹر سیل کے انچارج میاں طارق مسعود کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تفصیل کے لیے دو رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔