تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:11

لاہور:علامہ اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

اے آر وائی - لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو گرفتار ہو گئے۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں تین ڈاکو گھر میں واقع ایک کلنک میں داخل ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو عدنان ہلاک جبکہ دو ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔



پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو نے مزاحمت کی اور پولیس پر فائرنگ کردی اور وہ جوابی فائرنگ میں ماراگیا۔ واقعہ کے بعد اہل محلہ نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے اور خوشی کا اظہار کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.