تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:12

کراچی کا بدنام ٹارگٹ کلر شفیق لاڑکانہ سے گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے بدنام ٹارگٹ کلر شفیق کو لاڑکانہ کے علاقے باڈہ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے چار سیاسی کارکنوں اور بلوچ کالونی کے ہوٹل پر پانچ افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔



کارروائی حساس اداروں نے کراچی سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی۔ ملزم کی جوائنٹ انویسٹی گیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ ملزم کوآج لاڑکانہ سے کراچی منتقل کیا جائےگا۔ حکومت نے ملزم کی جے آئی ٹی کی سی ڈی سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلرز دوسرے شہروں میں فرار ہونے لگے جس کے باعث دیگر شہروں میں آپریشن کےلئے حکمت عملی بنالی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.