12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:36
کراچی: تاجر کے اغواء کے خلاف شیرشاہ مارکیٹ بند
اے آر وائی - کراچی میں شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے تاجروں نے مغوی تاجرکی بازیابی اورسیکیورٹی کی فراہمی تک مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
تاجروں کے مطابق چار مسلح افراد پانچ روز پہلے ایک تاجرکو زبردستی ایمبولینس میں اغواء کرکے لے گئے تھے اغواء کاروں نے دس سے پندرہ لاکھ روپے تاوان طلب کیاہے ۔ تاجروں نے مطالبہ کیاہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔