12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:45
سیاسی دباؤ پرٹرانسفر،لاہورہائی کورٹ نے ایم پی اے کو ڈانٹ دیا
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی بنیادوں پر محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے کلرک کا تبادلہ کرانے پر نواز لیگ کے ایم پی اے کو جھاڑ بلادی۔ محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے جونیئر کلرک فیاض بھٹی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی پی 116 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اسد اللہ نے انتقامی طور پر ان کا تبادلہ کرادیا ۔ عدالت اس کی منسوخی کے احکامات جاری کرے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چودھری نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی اے اسد االلہ کو طلب کیا اور انہیں سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ تبادلہ پر اثر انداز ہونے پر انہیں نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔