12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:43
کراچی مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں مختلف واقعات اور حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا د پانچ ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ شخص بابوزندگی کی بازی ہار گیا جبکہ سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں چالیس سالہ منیر جان جان بحق ہوگیا۔
سیمنز چورنگی پر بس الٹنے سے بلدیہ ٹاؤن دو نمبر کا رہائشی ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، قائد آباد میں ٹرین کی زد مین آکر پچیس سالہ شخص ناصر علی ہلاک ہوگیا، جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔