13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:20
پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے
اے آر وائی - پاکستان میں اس سال بھی پولیو کے نئے کیسز سامنے آ گئے۔ رواں سال دو سندھ کے ضلع ٹھٹھہ اور پنجاب میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ سندھ میں اب پولیو کیسز کی تعداد پندرہ ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک پولیو کے اٹھہتر کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ملک میں انیس سو چوارانوے سے پولیو کے خلاف کام ہو رہا ہے۔ مگر اب تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہو سکا ہے۔