13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:34
کراچی سمیت سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
اے آر وائی - گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
صوبہ سندھ میں جاری شدید بارشوں کے سبب کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے تمام نجی و سرکاری اسکول کل بند رہیں گے جبکہ گورنر ہاؤس کے اعلامیہ میں سندھ کی تمام جامعات کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواب شاہ کے تعلیمی ادارے اٹھارہ ستمبر تک بند رہیں گے جس کا اعلان ای ڈی او نواب شاہ نے کیا۔