تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:54

کراچی میں تین نشانہ وار قاتل گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں پولیس نے تین نشانہ وار قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں آپریشن کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔



سی آئی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاون اور حیدری کے علاقے سے دو ملزمان رفیق اور ریحان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی فیاض خان کے مطابق ملزمان نے سیاسی جماعت کے کارکن وسیم بلوچ اور حامد بلوچ کو مومن آباد کے علاقے میں قتل کیا تھا۔



گلشن معمار پولیس نے ایک نشانہ وار قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس نے قائد آباد کے علاقے میں دو سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے ال آصف اسکوائر اور اطراف کی کچی آبادیوں میں آپریشن کیا۔ اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ آپریشن میں پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.