14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:12
سکھر : بیس نایاب بازوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اے آر وائی - سکھر میں محکمہ وائلڈ لائف نے پنجاب سے آنے والی بس پر چھاپہ مار کر نایاب نسل کے 20 باز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی۔ جس کے تحت پنجاب سے آنے والی ایک بس پر چھاپہ مارا گیا۔ اور شاہد نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بیس نایاب نسل کے باز بر آمد کر لیے گئے۔ باز کراچی اسمگل کیے جا رہے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائیف کے انچارج محمد جعفر ی کا کہنا تھا یہ باز کے بچے ہیں ۔ جنہیں آزاد کر دیا جائے گا۔