14 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:11
دوشیزہ اغوا مقدمہ میں تین مجرموں کوسزائے موت کاحکم
اے آر وائی - راولپنڈی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دوشیزہ اغواءمقدمہ میں تین مجرموں کوسزائے موت کاحکم دیدیا۔ راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزعلی شاہ کی عدالت نے دوشیزہ اغواءمقدمہ میں تین مجرموں یاسین ، شوکت ، نعیم کوسزائے موت سناتے ہوئےچارکوبری کردیا ہے ملزمان کے خلاف سرکاری افسر کی جواں سال بیٹی کواغوا کرنے کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔