15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:20
کراچی:پولیس کی کارروائی،ٹارگٹ کلر سمیت8 افراد گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پاک کالونی کے علاقے سے ایک ٹارگٹ کلر سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلر نے چار افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری کارروائی میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ لیاقت آباد نمبر پانچ میں پولیس نےچھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔