تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:44

لاہور:جعلی محفاظ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو جعلساز گرفتار

اے آر وائی - لاہور پولیس نے گورنر پنجاب کا جعلی پروٹوکول آفیسر اور محافظ بن کر شہریوں کو لوٹنے والے دو جعل سازوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے جعلی مہریں اور کارڈ برآمد کرلئے۔



مصری شاہ پولیس کے مطابق یاسین نامی شخص اپنے آپ کو گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا پروٹوکول آفیسر ظاہر کرکے لوگوں کو سرکاری محکموں میں ملازمت دلانے کے بہانے رقم طلب کرتا اور بعد میں اپنے ساتھیوں نسیم اور مدثر کو گورنر پنجاب کا محافظ ظاہر کرکے اُن کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا ۔



پولیس نے شکایات ملنے پر دو افراد کو ریکی کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کارڈ مہریں اور دولاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتارملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی مدثر تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.