15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:54
ملتان:تحصیل جہانیاں میں غلط انجکشن سے نومولود بچی جاں بحق
اے آر وائی - ملتان کی تحصیل جہانیاں میں غلط انجکشن سے نومولود بچی جان بحق ہوگئی، ورثا قانونی کاروائی کے لیئے لاش اٹھا کر 48 گھنٹے ہسپتال اور پولیس اسٹیشن کے چکر لگاتے رہے ۔جہا نیا ں کے نوا حی گاؤں چک نمبر آر دس چھتیس کے رہا ئشی محمد جاوید کی اہلیہ کو زچگی کے لیےایک نجی کلینک پر لے جا یا گیا جہاں پر دورا ن ڈلیوری غیر معیا ری انجکشن کے استعما ل سے نو مو لو د بچی جا ں بحق ہو گئی۔
ماں باپ کلینک کی مالک ایل ایچ وی کے خلاف مقدمہ کے انداراج کے لئے نعش اٹھا ئے 48گھنٹے تک تھا نے اور ہسپتا ل کے چکر لگا تے رہے لیکن نہ تو انہیں پوسٹ ما ر ٹم کے لئے لیٹر جا ری ہوا اور نہ ہی تحصیل ہسپتا ل جہا نیا ں کے ڈیو ٹی ڈا کٹر نے نومولود کا پوسٹ ما رٹم کیا۔ والدین نے اعلی حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔