15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:54
بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں مظاہرے
اے آر وائی - جسقم چیئرمین بشیر قریشی کی گرفتاری کیخلاف سکھر پریس کلب اور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں جسقم چیئرمین بشیر قریشی کی گرفتاری کیخلاف سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں گھوٹکی ،پنو عاقل ،شکارپور،خیر پور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جسقم کی جانب سے احتجاجی مظاہر ے کئے گئے اور حکومت مخالف سخت نعرے بازی کی گئی ۔
سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جسقم رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ رینجرز کے ہاتھوں چیئرمین بشیر قریشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بشیر قریشی کو فوری رہا کرکے بلاجوازگرفتاری کی انکوائری کرائی جائے۔ مظاہرین نے چیئرمین بشیر قریشی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔