15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:15
ٹنڈو محمد خان کاروکاری بھائی نے بہن اوربھانجہ کو قتل کر دیا
اے آر وائی - ٹنڈو محمد خان میں ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ماموں نے اپنی بہن اور بھانجے کو کارو کاری کے تحت قتل کر دیا۔ ٹنڈدو محمد خان کے نواحی گاؤں حاجی سومار پاریڑی میں تین ماموں نے مل کر اپنے سگے بھانجے اور سگی بہن کو کارو کاری کے تحت کلھاڑیوں سے وار کر کے قتل کردیا۔
قتل ہونے والے عبدالرحمٰن عرف بابو ملاح کے والد کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے پر کارو کاری کا الزام غلط ہے قتل ہونے والے افرد کا آپس میں رشتہ خالہ اور بھانجے کا تھا، مگر ملزمان نے اس کے بیٹے کی جائیداد ہڑپ کرنے کے لئے اور ادھار کی واپسی کے تنازعہ پرجھوٹا الزام لگا کر قتل کئے ہیں۔ واقعے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔