تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

اے آر وائی - لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔ بارش کے باعث شہر کے مختلف نشیبی علاقے زیر آب گئے جس سے لوگ مشکلات کا شکار ہو گئے۔



لاہور میں بارش کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو ا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پرانے لاہور اور دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا رات گئے تک لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسہ جاری رہا ۔



لاہور میں رات کے وقت ہونے والی بارش شہر میں6ملی میٹر جبکہ لاہور ائرپورٹ پر 7ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.