تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:6

کراچی:شیرشاہ مارکیٹ سے اغوا ہونے والا تاجر گھر پہنچ گیا

اے آر وائی - کراچی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ سے اغوا ہونے والا تاجرعبدالخالق تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گیا۔ مغوی تاجر کو نوستمبر کو شیرشاہ کباڑی مارکیٹ سے رفاعی ادارے کی ایمبولنس کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی تاجر کے اغوا کے خلاف شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے تاجروں نے ہڑتال کی تھی جوانتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ختم کی گئی ۔



بازیاب ہونے والے تاجر عبدالخالق کے ورثاء نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مغوی تاجر کی رہائی تاوان کے بدلے ممکن ہوئی ہے تاہم یہ نہیں بتایا جارہا کہ تاوان کی کتنی رقم ادا کی گئی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.