تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7

کراچی : ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث تین ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 70 سے زائد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرلیا.



پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ،ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر پیر آباد، لیاقت آباد اور پی آئی بی کالونی کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد 3ملزمان سہیل عرف کالا منا ،نعیم دادا، اور کاشف عرف برگر کو گرفتار کرکے 4 دستی بم،5کلاشنکوف، 3 نائن ایم ایم ، 3 پستول ، 1 رائفل اور 80سے زائد گولیاں برآمد کی ہیں.



چوہدری اسلم کے مطابق گرفتارملزم سہیل عرف احمد عرف کالا منا 45افراد کے قتل میں ملوث ہے، جبکہ نعیم دادا بائیس افراد کو قتل کرچکا ہے ۔کاشف عرف برگر تین افراد کا قاتل ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.