تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:8

شجاع آباد:غلط انجیکشن سے14سالہ بچی کا دایاں ہاتھ ناکارہ

اے آر وائی - شجا ع آبا د میں عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 14سالہ طا لبہ سائرہ کادایاں با زو نا کارہ ہو گیا۔ ورثہ نے ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔



شجا ع آبا د کی بستی عثما ن آبا د کے رہا ئشی محمد اسما عیل اپنی بیٹی سا ئرہ کوٹا نگ میں درد ہو نے کے باعث علاج کے لیے عطا ئی ڈاکٹر زاہد جمیل عرف جیدی کے کلینک لے گیا جس نے سائرہ کے دائیں با زو میں انجیکشن لگا یا ، انجیکشن کے 30 منٹ بعد سائرہ کے با زو میں شدید درد شروع ہو گیا اور صبح تک اس کے بازو نے حرکت کرنا چھوڑ دی ۔



سائرہ کو نشتر ہسپتا ل ملتان لے جا یا گیا جہا ں پر ڈاکٹر نے بتا یا کہ سائرہ کے بازو کی رگیں ناکارہ ہوگئی ہیں،سا ئرہ کے والد اور اہل علا قہ نے شدیداحتجا ج کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف سے اپیل کی کہ عطا ئی ڈاکٹروں کو لو گو ں کی زندگیو ں سے کھیلنے سے روکا جائے انکے خلاف قانو نی کاروائی کر کے سخت سزا دی جا ئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.