تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:8

اسلام آباد:پرفیوم اور الیکٹرونک اشیا سے دہشتگردی کا خدشہ

اے آر وائی - وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں پرفیوم ، گلدستوں اور الیکٹرانک اشیا کے ذریعے دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد میں ایک حساس ادارے کی عمارت کے ہاسٹل کے باہر سے پرفیوم کی پیکنگ میں بم برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا گیا۔



ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے اب نئے طریقے اختیار کرنے شروع کردیے ہیں۔ایک حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو اس ضمن میں ایک خط بھجوا یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اہم شخصیات پرفیوم ، گلدستوں، موبائل فون اور الیکٹرانک اشیا بطور تحفہ وصول کرنے سے گریز کریں کیونکہ شرپسند ان اشیا کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.