تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا بھانجہ اغواء

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم کےبھانجے فیضان کو اغوا کرلیا گیا۔ گھر والوں کے مطابق سترہ سالہ فیضان اپنی گاڑی میں ناشتہ لینے نکلا تھا جس کے بعد نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا کرلیا ۔



فیضان کالے رنگ کی کار میں سوار تھا جس کا نمبر کے ایم 476 ہے ۔ ڈی آئی جی افتخار تارڑکے مطابق پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس پی اے وی سی سی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.