19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27
پشاور: منشیات کے الزام میں 6 سالہ بچہ گرفتار، ضمانت پررہائی
اے آر وائی - پولیس اکثر مجرموں کو پکڑ نے میں ناکام ہوجاتی ہے لیکن اس بار پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے منشیات کے الزام میں چھ سالہ بچے کو گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ۔
پشاورکے علاقے ستار شاہ کالونی سے چھ سالہ بچے کو ایک کلو گرام چرس برآمد ہونے کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن سیل کی مداخلت کے بعد بچے نے رات جیل کے بجائے چائلڈ پروٹیکشن سیل میں گزاری ۔ آج بچے کو جب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے پچاس ہزار روپے کی ضمانت جمع کرانے کے بعد رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔