تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27

لاہور: گلبرگ کے تجارتی مرکز میں بم کی جھوٹی اطلاع

اے آر وائی - لاہور کےعلاقہ گلبرگ کے ایک تجارتی مرکز میں بم کی اطلاع سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اورپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے تلاشی کے بعد پلازے کو کلئیر کردیا گیا۔



صبح کے وقت نامعلوم شخص نے ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ پلازے میں بم نصب کردیا گیا ہے جو کچھ دیر میں پھٹ جائے گا۔ جس کے بعد دکانداروں اور گاہکوں میں افراتفری پھیل گئی اور خوف کے باعث دکاندار دکانیں کھلی چھوڑ کرباہر بھاگ گئے۔



اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بم کی تلاشی شروع کردی تاہم بم برآمد نہ ہوا۔ دو گھنٹے تلاشی کے بعد پلازے کو کلئیر کردیا گیا ۔ تھانہ غالب مارکیٹ میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.