19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27
سندھ میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جاسکتے،آغاسراج درانی
اے آر وائی - صوبائی وزیر بلدیات آغا سرج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ مین بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد فی الحال بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جاسکتے ہماری کوشش تھی کہ دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کراتے۔
کراچی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ہم سمجتے ہیں کہ مصبیت کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں کے ای ایس سی کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ۔ بارشوں کے بعد ہنگامی صورتحال میں کے ای ایس نے اپنا کردا ادا نہیں کیا ۔ جس کی وجہ سے کراچی میں سوریج پمپ اسٹیشن بند ہونے سے پانی کی نکاسی میں مشکلات پیدا ہوئیں ۔ وزیر بلدیا ت کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈینگی کے حوالے سے شہری حکومت نے انتظامات مکمل کرلیئے ہیں۔