تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27

لاہور: ڈینگی سے بچاؤ، حکومت سے مایوس تاجر خود حرکت میں آ گئے

اے آر وائی - لاہور کے تاجروں نے حکومت سے مایوس ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت شہر بھر میں ڈینگی سے بچاو کے لیے سپرے کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔



آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو لاہور کے متاثرہ علاقوں میں سپرے کر رہی ہیں ۔ جبکہ ملک بھر کے تاجروں کو ایک مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جس میں تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ڈینگی کا سپرے کروائیں تاکہ اس وبا سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کا کہنا ہے کہ لوگ مر رہے ہیں اور حکومت صرف دکھاوے کے لیے میٹینگیں کر رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.