19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:28
لاہور:زائد فیس لینے پر نجی اسپتال کی فارمیسی سیل
اے آر وائی - لاہور میں ڈینگی بخارکے علاج میں مریضوں سے زائد فیس لینے کے الزام میں ایک نجی ہسپتال کی فارمیسی کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مقامی پولیس کی مدد سے لاہور ڈیفنس کےعلاقہ میں رشید ہسپتال کی فارمیسی کو سیل کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈینگی ٹیسٹ اور علاج میں زائد فیس لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کو سی بی ٹیسٹ کے لیے نوے روپے بطور فیس لینے کے احکامات ہیں۔
رشید ہسپتال انتظامیہ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ سی بی سی ٹیسٹ کے چار سو روپے وصول کر رہے ہیں اسی بنا پر فارمیسی کو سیل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے ایکشن کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔