19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:28
کراچی:بسوں میں لوٹ مارکرنے والے 10ملزمان گرفتار
اے آر وائی - بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرکے دس ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرکے بسوں میں لوٹ مار کرنے اور دیگر وارداتوں میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفتیش کرنے پر ملزمان نے دو افراد کو قتل کا اعتراف بھی کیا۔ ملزمان کی تحویل سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل برآمد کرلئے گئے ہیں۔