تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:29

کراچی،قصبہ کالونی سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نعش برآمد

اے آر وائی - کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سے پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر دفن کی گئی لعش بر آمد کرلی .



پولیس کے مطابق گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی سے نور الدین نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا جس نے تین افراد کے قتل کا اعتراف کیا ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے قصبہ کالونی میں واقع داتا نگری سے د فن کی گئی ایک شخص کی نعش بر آمد کرلی جبکہ شاہ فیصل محلہ سے ایک ٹارچر سیل بھی برآمد ہوا ہے۔



پولیس کے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ لوگوں کو اغواء کرکے ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بغدہ اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.