19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:29
کراچی : گذری اور کورنگی میں رینجرز کا آپریشن
اے آر وائی - کراچی کےعلاقوں گذری اور کورنگی میں رینجرز نے آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیاہے. گذری کے علاقے پی این ٹی کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کےدوران بارہ سے زائد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔
حراست میں لئے گئے افرادکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔ آپریشن کےد وران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی ۔رینجرز نے کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو حراست میں لیاہے ۔