تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:29

بلوچستان میں پولیو کے مزید دو کیسز

اے آر وائی - بلوچستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ،صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ،صوبائی حکومت نے پانچ اضلاع کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک ڈسٹرکٹ قراردیتے ہوئے صرف تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کردی۔



صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے کلی کوتوال کی رہائشی تین سالہ آمنہ اور لورالائی کی تحصیل دکی سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ شہزاد میں پولیو کے مرض کی تصدیق کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد چھتیس ہوگئی ،صوبائی حکومت نے کوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ ،جعفرآباد اور نوشکی کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک ڈسٹرکٹ قراردیتے ہوئے تیس میں سے صرف تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کردی ہے جو تین روز تک جاری رہے گی،سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹرعصمت اللہ کاکڑ کے مطابق مہم ہنگامی بنیادوں پر چلائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.