تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:30

اپردیر : دو گروہوں میں فائرنگ ، نو ہلاک

اے آر وائی - اپر دیر کے دور افتادہ گاؤں بری کورٹ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔



اطلاعات کے مطابق بری کورٹ گاؤں میں ایک عرصے سے آراضی کی ملکیت میں دو گروہوں کے درمیان دشمنی پائی جاتی تھی اور آج اچانک کسی وجہ سے دو طرفہ فائرنگ کا آغاز ہو گیا جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک نو افراد ہلاک اورچھ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.