19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:35
مظفر گڑھ: فائرنگ سے تین افراد ہلاک چار زخمی
اے آر وائی - مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں کالعدم تنظیم کے رہنماء ملک اسحاق پر فائرنگ 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ علی پور میں کالعدم تنظیم کی طرف سے رکھے گئے جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے کالعدم تنظیم کے رہنماء ملک اسحاق اور ان کے ساتھیوں پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی نشتر جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔موقع پر زخمی ہونے والے 4 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا۔
واقع کے بعد دونوں گروہوں نے کراچی روڈ بلاک کر دی مشتعل افراد نے درجنوں موٹر سائیکل جلا دیں جس سے شہر میں شدید خوف وحراس سے مارکیٹیں بند کر دی گئیں تاہم ڈی پی او مظفر گڑھ نے موقع پر پہنچ کر علی پور کے تمام راستے سیل کر دیئے پولیس اور دوطرفہ مزاکرات جاری ہیں۔