19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:37
کراچی: نادرن بائی پاس کےقریب نالےسےمارٹرگولےبرآمد
اے آر وائی - کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر چار ناردرن بائی پاس پر نالے کے قریب سے پولیس اور حساس اداروں نے سات مارٹر گولےبرآمد کرے انہیں ناکارہ بنادیا ہے۔ملنےوالےمارٹرگولوں کی ایکسلیوسو فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صبح گیارہ بجے ناردرن بائی پاس پر سات مارٹر گولےبرآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق سات میں سے تین پہلے سے ہی ناکارہ تھے، جب کہ چار کو موقع پر ناکارہ بنادیا گیا، جو کسی بھی جانی نقصان کا سبب بن سکتے تھے۔ ماری پور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔