19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
پنجاب حکومت بلاوجہ پرائیویٹ لیبارٹریزسیل کر رہی ہے،پی ایم اے
اے آر وائی - پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر تنویر انور کا کہنا ہے پنجاب حکومت سی بی سی ٹیسٹ کو ڈینگی ٹیسٹ کا نام دے کر بلاوجہ پرائیویٹ لیبارٹریز سیل کر رہی ہے۔
لاہور میں پریس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہیں ہر علاقہ میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کمیٹیاں بنائی جائیں اور پورے لاہور میں بیک وقت سپرے کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا خادم اعلی اپنے ملک کے قابل ڈاکٹروں کو پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ذلیل کروا رہے ہیں اور سری لنکن ڈاکٹرز کو سر پر بٹھا کر مہمان نوازی کر رہے ہیں.
ان کا کہنا تھا وزیر اعلی پنجاب کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی نہیں ایڈمنسٹریشن کو فضول اختیارات دئے جا رہے ہیں ، اور ڈینگی وائرس کا مسئلہ وہیں ہے خادم اعلی اور ان کے وزراءتصویریں اتروانے اور میڈیا کوریج کے لئے اسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا 187لیبارٹریزکو فوری بحال کیا جائے اور یقین دہانی کروائی کے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کروایا جائے گا ۔