تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47

نجی سکول میں بچہ سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق

اے آر وائی - راولپنڈی ، لالہ زار کے علاقے تلسہ روڈ پرواقع ایک نجی سکول میں ٹیچر کی جانب سے بچے کودی جانیوالی سزا بچے کی موت کاسبب بن گئی۔



سبق یادنہ کرنےوالے بچے کو ٹیچرنےپچاس باراٹھنے بیٹھنے کی سزادی بچہ نڈھال ہوگیاٹیچر نے بچے کومزیدسزاسناتے ہوئے اسے سیڑھیاں اترنے کوکہا بچہ توازن برقرارنہ رکھ سکا اورگرکرسرمیں شدیدچوٹ لگنے کے بعدچل بسا۔ سینٹ میری کی انتظامیہ نے چارگھنٹے تک واقعے کوصیغہ رازمیں رکھا پولیس کاکہناہے کہ اسے واقعے کی ہواتک نہیں لگنے دی گئی



ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچے مہرعلی مرزا کاکہناہے کہ کلاس ٹیچرعامراین الہی نے بچے کوسزادی تھی۔بچے کے والدین برطانیہ میں مقیم ہیں ۔بچے کے موجودہ لواحقین نے موقف اختیارکیا ہے کہ مہرعلی مرزا کے والد کے وطن پہنچنے پرہی سکول انتظامیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائِی جاسکے گی۔



سی پی اوراولپنڈی اظہرحمید کھوکھر نے کہا ہے کہ واقعے میں ٹیچرملوث ہوئے توتحقیقات ہوں گی۔ نجی سکول کے پرنسپل پیٹرس بھٹی نے واقعے پرافسوس کااظہارکیا ہے اورواقعے میں ٹیچر کے ملوث ہونے سے متعلق لاعلمی کااظہارکیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.