20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:51
کانگو سے متاثرہ ڈاکٹر ایاز کراچی میں انتقال کرگئے
اے آر وائی - کانگو وائرس سے متاثرہ کوئٹہ کے سرجن ڈاکٹر ایاز مندوخیل کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ کوئٹہ میں کانگو کے ایک مریض کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر ایاز کانگووائرس کا شکار ہوئے تھے ۔
مرض کی تشخیص کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا گیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ دوسری جانب ڈاکٹرایاز کے ساتھ ہی ایک میڈیکل ٹیکنیشن بھی کانگو سے متاثرہواتھا جو فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔